حیدرآباد۔ یکم ستمبر (اعتماد نیوز)آج ضلع میدک کے کانگریس قائدین و کارکنان
کے اجلاس میں کارکنوں کے درمیان بحث و تکرار کے بعد ایک اور بعد یہ عیاں
ہوگیا کہ کانگریس میں اختلافات عروج پر ہیں۔ سابق میں کانگریس کے توسیعی
اجلاس میں ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ کی
موجودگی میں
بھی کانگریس قائدین کے درمیان اختلافات عیاں ہوگئے۔آج میدک میں منعقدہ اس
اجلاس میں فلکسی پر کانگریس ایم ایل سی فاروق حسین کا نام نہ ہونے کی وجہ
سے کانگریس کارکنان ایک دوسرے سے بحث و تکرار کرنے لگے۔ اسکے فوری بعد
کانگریس کے اعلی قائدین کے مداخلت کے بعد بحث و تکرار ختم ہوا۔